|

وقتِ اشاعت :   February 10 – 2017

راولپنڈی: نئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قابل ستائش کردار ادا کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ٹیلیفون پر 20 منٹ تک گفتگو ہوئی، آرمی چیف نے امریکی وزیر دفاع کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کے وسیع تجربے سے خطہ بھرپور طور پرمستفید ہوگا ، جیمز میٹس نے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قابل ستائش کردار ادا کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کے عزم کا اعادہ کیا اور اس حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ فریقین نے مختلف سطح پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔