|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2017

اسلام آباد:وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں کوئی جنگ نہیں اور نہ ہی بجلی چوری سے متعلق وفاق کو صوبوں سے کوئی شکایت ہے نیپرا ایکٹ اور دیگر معاملات پر تفصیلی بات ہوئی ہیں اگلے اجلاس میں مزید پیشرفت ہو گی ۔ جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حواجہ آصف نے کہا ہے کہ ’’ سی سی آئی ‘‘ نے جو معاملہ ہمارے ذمہ دیا اس کو حل کریں گے ۔ اجلاس میں نیپرا ایکٹ اور دیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور ملاقات میں صوبوں کے تحفظات کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چیزوں میں معاملات طے پا گئے ہیں اور اگلے اجلاس میں مزید وزراء اعلی جو آج شریک نہیں ہوئے ان سے بھی مشاورت کر کے تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں میں کوئی جنگ نہیں اور نہ ہ ی وفاق کو بجلی چوری سے متعلق صوبوں کی شکایات ہیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے وفاق کو اپنے تحفظات بھیجے ہین جن پر آج تفصیلی بحث بھی ہوئی ہے اور کئی معاملات پر اتفاق ہوا ہے اگلے اجلاس میں مزید پیشرفت ہو گی انہوں نے مزید کہا ہے کہ امید ہے کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گے اس موقع پر موجود وزیر اعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ میں خواجہ آصف کی تمام باتوں سے اتفاق کرتا ہوں واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ کے وزیر اعلیٰ نے اس اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔