کراچی: جامعہ کراچی میں ہونے والے سیمینار میں سیاسی مخالف یکجا ہوگئے جہاں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے سیمینار میں ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔
جامعہ کراچی میں قومی یکجہتی اور علاقائی روابط میں نوجوانوں کے کردار پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد ہوا۔ سیمینار میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے شرکت کی۔
سیمینارنے فاروق ستاراورمصطفیٰ کمال کو ایک دوسرے کے قریب کردیا جہاں مصطفیٰ کمال اورفاروق ستار نے ہاتھ ملایا اور خیریت دریافت کی جب کہ مصطفی کمال نے مصافحہ میں پہل کی۔ سیمینار میں دونوں برابر کی نشستوں پر براجمان ہوئے۔