کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کوئٹہ میں غیر معیاری ادویات کی فروخت اور ملوث افراد سے محکمہ صحت کا نرم رویہ رکھنے کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی شکایات کا سختی نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت بلوچستان کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈی سی کوئٹہ کو حکم دیا ہے کہ وہ اس گھنانے کاروبار میں ملوث مافیا کیخلاف نہ صرف سخت ترین کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے بلکہ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے چیف سیکرٹری بلوچستان نے تمام ذمہ داروں کو حکم دیا ہے کہ غیر معیاری ادویات کے فروخت کرنیوالے کسی بھی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں جس سے کوئی رعایت بھرتی نہ جائے کیونکہ یہ انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں جو کہ انسانیت دشمن فعل میں آتا ہے جعلی ادویات کے کاروبار کرنیوالوں کی سرکوبی کیلئے جنگی بنیادوں پر آپریشن کیا جائے اور اس گھنانے کاروبار میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں اور غیر معیاری ادویات ضبط کیے جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ کوئٹہ کے گردونواح میں قائم عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھی موثر کارروائی کی جائے خصوصی ایسے تمام میڈیکل سٹورز کو بھی سیل کردیا جائے جو کہ مخصوص ڈاکٹروں کے نام اپنے کلینکوں پر آویزاں کرتے ہیں جبکہ وہاں پر عطائی ڈاکٹر ڈسپنرز،ٹیکنیشن ڈاکٹر بن کر لوگوں کے علاج و معالجہ کررہے ہیں اور اس کلینکس میں موجود افراد کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں اور اگر یہ محکمہ صحت بلوچستان کے ملازم ہیں تو محکمے کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ ان کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاسکیں انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں جو کہ غیر معیاری ادویات کی فروخت میں ملوث ہو یا پھر وہ غیر قانونی کلینکس چلا رہے ہو تاکہ ان کیخلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جاسکے انہوں نے یقین دلایا کہ ان انسانیت دشمن عناصر کی اطلاع دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائینگے اور ان کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔