|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2017

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئر مین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ سینٹ کے وفد کو ویز ہ نہ دینے پر حکومت کو امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرے سینٹ کے چیئر مین رضا ربانی نے قوم کی توقعات کے مطابق ایکشن لیا ہے،جمعیت پوری امت کی تر جمان ہے جمعیت پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر سیکولر لابیوں اوراین جی اوز کا مقابلہ کر رہی ہے،امریکہ اورمغربی ممالک دہشت گردی کے خالق ہیں ٹرمپ اپنی پالیسیوں کاتسلسل ہیں،امریکی صدردہشت گردی پھیلاکرکسی نئے اسلامی ملک کوتباہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت لاہورکے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیاسیمینارسے جماعت اسلامی،جے یوپی،تحریک ختم نبوت،جمعیت اہل حدیث اورجمعیت س کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ مولانا حیدری نے کہاکہ امریکی کردار نے ثابت کیا ہے کہ ان کے ہاں جمہوریت نام کی نہیں ہے اس کی پالیسیاں تعصب پر مبنی ہے اور اس سے امریکہ کی انتہاء پسندی واضح ہو گی ہے انہوں نے کہاکہ وقت ثابت کرے گا ٹرمپ امریکہ کے لیئے روس کے گورپاجوف ثابت ہوں گے ،امریکہ کے صدر کے کردار نے ثابت کیا ہے کہ وہ مزید مسلم دشمن پالیسیاں لارہے رہیں انہوں نے کہاکہ امریکہ دہشت گردی کی روک تھام کی آڑمیں دہشت گردی کوفروغ دے رہاہے جنگ بھی اسلامی ممالک پرمسلط کی گئی ہے قتل عام بھی مسلمانوں کاہورہاہے اوربدنام ودہشت گردبھی مسلمان ہیں امریکہ چین کی ترقی اورخطے کے اہم ممالک کی بڑھتی ہوئی قوت کولگام دینے کے لئے افغانستان میں فوجی اڈے قائم کرکے پڑوسی ممالک کی سالمیت کے لئے سنگین خطرہ ہے ان کے مقابلے اورمغربی تہذیب کے مضراثرات سے مسلمان معاشرہ محفوظ بنانے کے لئے امت مسلمہ کومتحدکرناہوگا۔جماعت اسلامی کے راہنماء لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کی سازشوں کا مقابلہ کر نے کے لیئے دینی جماعتیں ہر محاذ پر متحد ہیں قوم کسی بیرونی ایجنڈے کو ملک پر مسلط نہیں ہونے دے گی ۔جے یو آئی کے راہنما مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ امریکہ میں چہرہ بدلنے سے پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں آیا حکومت ایوان بالا کی توہین کا سخت نوٹس لے اور امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا جا ئے ۔جے یو پی کے راہنماء قاری زوار بہادر نے کہاکہ دینی جماعتوں میں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، دین اسلام کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے ۔عالمی مجلس ختم نبوت کے راہنما مولانا اللہ وسایا نے کہاکہ توہین رسالت کے قانون نے خلاف مہم ایک بار پھر چلائی جا رہی لیکن ایسی مہم کا مقابلہ کر نے کے لیئے قوم تیار ہے ۔مر کزی جمعیت اہل حدیث کے راہنما علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہاکہ نظام مصطفی اس ملک کا مقدر کا ہے کوئی طاقت اس کا راستہ نہیں روک سکتی ہے ۔جے یو آئی س کے راہنما مولانا عبد الرؤف فاروقی نے کہاکہ دین اسلام کے خلاف کوئی بھی اقدام حکومت کی کشتی ڈبونے کا ذریعہ ثابت ہوگی ۔ درین اثناء جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے لاہور پنجاب اسمبلی کے باہر ہو نے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی مولانا نے کہاکہ یہ واقعہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے مولانا نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔