|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2017

اسلام آباد:وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ وزارت تجارت نے تجارتی پالیسی 2015-18 کے حوالے سے برآمدکنندگان کو مزید آگاہی دینے کے لیے رواں ماہ کے آخر میں مزید سیمینار اور اشتہارات دینے کا فیصلہ کیا ہے کاروباری طبقہ کا اس پر مزید اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے اس لیے اردو اور علاقائی زبانوں میں اس کی تشہتر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اقتصادی راہداری منصوبہ ملک میں توانائی کی ضرورت کو پورا کرے گا انفراسٹرکچر کی صورتحا ل بہتر ہونے سے ایکسپورٹ میں بہتری آئے گی گذشتہ سال کے ماہ اکتوبر، نومبر اور جنوری کے مقابلہ میں رواں سال نے ان ماہ میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ای ڈی ایف نے 30ارب روپے وزارت خزانہ کے پاس پڑے ہیں وزیر اعظم کی زیرصدارت فیصلہ میں اسے وزارت خزانہ کو دینے کا فیصلہ ہوا تھاکمیٹی ممبران نے ای ڈی ایف نے پیسے وزارت خزانہ کے پاس ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو برآمدکنندگان کے پیسے ہوتے ہیں اور ہمیشہ سے ہی وزارت تجارت کے پاس رہے ہیں،سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ سی پیک سے چین کو زیادہ فائدہ ہوگا گوادر کے ذریعے چین کو درآمد اور برآمد کے لیے فاصلہ کم کرنے میں مدد ملے گی چیر مین کمیٹی نے استفسار کیا کہ سی پیک سے ہماری ایکسپورٹ پر کیا اثر پڑے گا اس پر وزیر تجارت خرم دستگیرنے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملک میں توانائی کی ضرورت کو پورا کرے گا انفاسٹریکچرکی صورتحا ل بہتر ہونے سے ایکسپورٹ میں بہتری آئے گی جس پر الیاس بلو ر نے کہا کہ ہم پاکستانی صرف راہداری پر چائے کے ہوٹل اور ریسٹورنٹ کھولیں گے چیئرمین کمیٹی شبلی فراز نے کہا کہ سی پیک کو بہت خفیہ رکھا جا رہا ہے سی پیک کو خفیہ رکھنے سے خدشات بڑھ رہے ہیں وفاقی وزیر احسن اقبال اعتراضات کی وضاحت نہیں کر پا رہے احسن اقبال فلا سفیانہ باتیں کرتے ہیں ٹی ڈیپ کے سی ای او نے بتایا تھا کہ چینی حکام کو پاکستانی حکومت مراعات دی رہی ہے مگر مقامی لوگوں کے مفادات کا خیال نہیں رکھا جا رہا اس دوران ایف پی سی سی آئی کے نمائندہ نے کہا کہ حکومت نے چینی حکام کو گوادر میں23سال کے لیے ٹیکس معافی دی ہے مگر پاکستان کے لیے کچھ نہیں ہے جس پر سیکرٹری تجارت نے کہا کہ انڈسٹریل زون میں مراعات ایک جیسی ہیں جس پر کمیٹی چیرمین نے کہاکہ تو اگر کسی کاروباری آدمی نے باہر فیکٹر ی لگانا ہے تو اس کو مراعات کیوں نہیں دی جا رہی جس پر وزیر تجارت نے کہا اس معاملہ پر وزیر ترقی و منصوبہ بندی ہی بہتر بتا سکتے ہیں وزارت تجارت حکام کی جانب سے مختلف ممالک کے ساتھ جاری ایف ٹی ایز پر بھی بریفنگ دی گئی حکام نے بتایا کہ چین کے ساتھ فیز 2چل رہا ہے دسمبر میں مذاکرات ہوئے تھے جس میں چینی حکام نے کہا تھا کہ اگر پاکستان ایف ٹی اے سائن کرتا ہے تو اس میں مزید رعائیتں دینے کا تیار ہیں مگر پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے اپنے مفادات کا خیال رکھنا ہے ۔