|

وقتِ اشاعت :   February 18 – 2017

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میرحاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد کابل کو پاکستان کی بات سننا پڑے گی ہمسایوں کیساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کیلئے سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا سیاسی لوگوں کو دہشت گردوں کیخلاف سامنے آنا پڑے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہے چاہئے وہ مذہب یا قومیت کے نام پر ہو جہاں جہاں سیاسی جماعتوں کی حکومتیں ہیں ان سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دہشت گردی جیسے ناسور سے چھٹکارا دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے پاکستان اور افغانستان کو اس مسئلہ پر ملکر سوچنا ہوگا اگر ایسا نہ کیا گیا تو خطے میں اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے اورخاص کر کابل کو پاکستان کی بات سننے پڑے گی انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکہ ہو یا سیہون شریف یا ملک کے دیگر حصوں میں جو حالات پیدا ہوئے ان تمام واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے