|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2017

کوئٹہ:پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا کہ مردم شماری ایک حقیقت بن چکی ہے اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا مردم شماری ہر حال میں ہو گی پشتون عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر علاقے کے معتبرین اور پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے اعشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کچھ پشتون عناصر اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لئے قومی یکجہتی جرگے میں شامل ہوکر قومی مفادات کا سودا کیا اور یہ قوم کے مجرم ہے اس کا حساب لینا قوم پر لازم ہے ماضی میں بھی پشتونون کو نظراندا ز کیا گیا اور اب بھی جعلی حقائق کو چھپانے کے لئے جرگوں کا انعقاد کر کے مردم شماری کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا مردم شماری ایک حقیقت ہے ور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتے پشتون عوام15 مارچ کو ہونیوالے مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ مردم شماری سے ہی وسائل میں اضافہ ہو تا ہے جو لوگ مردم شماری کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ صوبے اور عوام کے خیر خواہ نہیں بلکہ اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے اس طرح شور شرابا کر رہے ہیں ۔