|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2017

اسلام آباد:افغانستان نے 85 دہشت گردوں کی فہرست پاک فوج کو فراہم کردی‘ فہرست پاکستان میں تعینات سفیر نے پاک فوج کو فراہم کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کے روز افغان وزارت خارجہ نے کہا کہ افغانستان نے انتہائی مطولب پاکستان میں موجود 85 دہشت گردوں کی فہرست پاک فوج کے حوالے کردی ہے۔ پاکستان میں موجود دہشت گردوں کی 32 تربیت گاہوں کی فہرست بھی پاک فوج کو دی ہے۔ افغانستان کی جانب سے دی گئی دہشت گردوں کی فہرست میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے ارکان شامل ہیں‘ افغانستان کے صوبہ قندھار اور اے یو ایف پر حملہ کرنے والے دہست گرد بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ افغانستان میں ہونے والے ساٹھ بڑے حملوں کی فہرست بھی پاک فوج کو فراہم کی گئی ہے۔ اس سے قبل دو روز پہلے پاکستان نے بھی افغان حکام نے 76 مطلوب دہشت گردوں کی فہرست دی تھی جو پاکستان میں دہست گردانہ کارروائیوں میں مطلوب ہیں۔ دریں اثناء مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان سفیر نے دہشت گردوں کی فہرست جی ایچ کیو کے سپرد کی ہے۔ وزارت خارجہ کو نہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان سفیر نے پاکستان کو دہشت گردوں کی فہرست دی ہے تاہم فہرست جی ایچ کیو کے سپرد کی گئی ہے وزارت خارجہ کو یہ فہرست فراہم نہیں کی گئی افغان سفیر سے ملاقات میں سکیورٹی صورتحال سرحدی امور پر بات چیت ہوئی ہے افغان سفیر نے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔