|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2017

میلبورن: آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں چھوٹا مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورون میں چھوٹا مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد شاپنگ سینٹر کی عمارت میں بھی آگ لگ گئی تاہم امدادی اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق میلبورن کے اسنڈون ایئرپورٹ سے اڑتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد طیارہ ایئرپورٹ کے قریب شاپنگ سنٹر پر گر گیا، واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا شاپنگ سینٹر میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔