خیبرایجنسی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے بتایا ہے کہ خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا جبکہ فضائی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب خیبرایجنسی کے قریب افغانستان سے ملحقہ علاقے راجگال میں پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کرکے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے جبکہ متعدد دہشت گردوں کو بھی واصل جہنم کردیا گیا۔واضح رہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد ملک بھر میں آپریشن کلین اپ جاری ہے۔دریں اثناء کراچی میں ملیرپولیس نے بڑی کارروائی کرکے شرمیں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا۔مقابلے میں کالعدم تنظیم کے خودکش بمبارسمیت 8دہشت گردمارے گئے ۔مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تحریک طالبان ٹانک کاامیربھی شامل ہے ۔دہشت گردوں کے قبضے سے جدیداسلحہ ،لیپ ٹاپ اوربارودی سامان برآمدہواہے۔مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گردپولیس مقابلوں،ٹارگٹ کلنگ اغواء برائے تاوان سیکیورٹی اداروں پرحملوں سمیت متعددسنگین وارداتوں میں مطلوب تھے،دہشت گردکراچی میں روپوش ہوکربڑی تخرب کاری کامنصوبہ بنارہے تھے ،جس کوپولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیاہے۔دہشت گردوں نے ملیرکورٹ اورایئرپورٹ کے قریب پرنٹنگ پریس سمیت دیگرکسی بھی حساس جگہ کوٹارگٹ بناناتھا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح ملیرسٹی تھانے کی حدودملیربکراپیڑی میں پولیس کی بھاری نفری نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے پورے علاقے کوسیل کردیا،وہاں موجوددہشت گردوں نے پولیس پراندھادھندفائرنگ کردی ،پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی ،دونوں اطراف میں فائرنگ کاسلسلہ تقریباآدھے گھنٹے تک جاری رہاجس سے علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیااورعلاقہ مکین گھروں میں محصورہورکررہ گئے ۔دونوں اطراف میں فائرنگ کے نتیجے میں8دہشت گردمارے گئے جن کے قبضے سے لیپ ٹاپ بم،جدیداسلحہ ،بارودی مواداوربم بنانے کاسامان برآمدہواہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہداکھٹے کرنے کیلئے نعشوں کوضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیاہے۔پولیس نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس کوخفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملیرکے علاقے میں دہشت گردموجود ہیں جس پرپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ٹارگیٹڈ آپریشن کیااورمقابلے میں8دہشت گردمارے گئے جن میں سے2دہشت گردوں کی شناخت گل زمان اورتاج عرف لالہ کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے مزیدبتایاکہ مارے جانے والے دہشت گردوں کاتعلق کالعدم جماعت تحریک طالبان سے بتایاجاتاہے اوردہشت گردگل زمان ٹانک شہرکاامیربتایاجاتا ہے ،پولیس نے مزیدکہاہے کہ کالعدم تنظیم کے امیرگل زمان کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیاگیا۔مقابلے میں ہلاک 2دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔ایک دہشت گردکی شناخت تاج محمدعرف لالہ کے نام سے ہوئی ہے ہلاک دہشت گردگل زمان دہشت گردی کے وقعات میں ملوث تھا۔مارے جانے والوں میں ایک 16سالہ خودکش بمباربھی شامل ہے ۔ہلاک دہشت گردوں سے ایک لیپ ٹاپ ،بم اسلحہ اوربارودی مواد بھی برآمدہواہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کاتعلق ٹی ٹی پی سے ہے ۔دہشت گردکارروائیاں کرکے بلوچستان کے علاقے وڈھ اورساکران چلے جاتے ہیں۔وڈھ اورساکران میں کافی تعدادمیں دہشت گردجومودہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔کراچی کی کچی آبادیوں میں دہشت گردوں نے اپنانیٹ ورک قائم کررکھاہے جس کوختم کرنے کرکے دم لیں گے،انہوں نے بتایاکہ دہشت گردامیرگل زمان جوکہ سیکیورٹی اداروں کوقتل ،اقدام قتل،بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان،سیکیورٹی اداروں پرحملوں سمیت متعددسنگین وارداتوں میں مطلوب تھاجبکہ ملزمان تاج عرف لالہ بھی پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کومتعدسنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔