اسلام آباد:سپریم کورٹ نے مردم شماری سے متعلق بلوچستان نیشنل پارٹی کی نظر ثانی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ، کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ، کیس کی سماعت شروع ہوئی تو بلوچستان نیشنل پارٹی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہماری تشویش ہے کہ بلوچستان میں بہت افغانی باشندے موجود ہیں، اس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے مردم شماری کرانے حکم دیا ہے،کسی کو مردم شماری کرانے کے طریقہ کار پر اعتراض ہے تو متعلقہ ادارے سے رابطہ کرے، جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ افغان باشندوں کا مردم شماری سے کوئی تعلق نہیں ہے ،عدالت نے مردم شماری کرانے حکم دیا ہے یہ نہیں کہا کہ کیسے کرانی ہے کیسے نہیں ، جبکہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ کسی کو مردم شماری طریقہ کار پر اعتراض ہے تو ادارہ شماریات سے رابطہ کرے ،مردم شماری کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے ، اس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت درخواست خارج نہ کرے میں واپس لیتا ہوں، اس پرسپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہے ۔