کوئٹہ : ساتواں بلوچ کلچر ڈے فیسٹول منسوخ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ساتواں بلوچ کلچر ڈے فیسٹول منسوخ کردیا گیا کوئٹہ اور ملکی سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں آرگنائزنگ کمیٹی نے ڈی سی کوئٹہ اور سیکرٹری داخلہ کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اساس ہارٹس اینڈ کلچر فروڈکشن اساس پی کے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وطن یار خلجی نے کہا ہے کہ ساتواں بلوچ کلچر ڈے کے چیف آرگنائزر احمد اقبال بلوچ کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں 2مارچ سے 5مارچ تک بے نظیر بھٹو فیملی پارک میں ہونے والا بلوچ کلچر ڈے فیسٹول منسوخ کیاجاتا ہے اور بہت جلد یہ فیسٹول بعد میں منعقد کیاجائے گا۔