|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2017

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹراسحاق بلوچ نے یونین کونسل گواش ،یونین کونسل طوطلازئی اور حالیہ شدید سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین میر صغیراحمد بادینی ،ٹاؤن کمیٹی کے وائس چیئرمین اورپارٹی کے ضلعی صدر میرولی خان بادینی ،ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر میر عبدالغنی بادینی ،ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر میر حاجی سرفرازسرگلزئی ،سردار حبیب اللہ فقیرزئی اوردیگر بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم مخلوط حکومت میں وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کے ساتھ ہیں میں کوئٹہ جاکرنیشنل پارٹی کے وزراء اور ایم پی ایز کے ہمراہ نواب ثناء اللہ زہری کو تفصیلات ایک رپورٹ کی صورت میں پیش کروں گا انہوں نے کہا کہ اسکے ساتھ فلاحی اور بین الاقوامی امدادی تنظیموں سے اپیل کریں گے اس شدید صورتحال میں عوام کی مدد کریں۔ انہوں نے کہاکہ اچھی سیاست جو لوگوں کے ساتھ خلوص کے ساتھ ہو ایک انتہائی اہم اور مثبت عمل ہے ہمیں اپنے لوگوں کی خدمت کواپنا فرض سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ خاران کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے ہمارے لوگ آج اکیسویں صدی میں بھی صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں دورے کے دوران تنظیم سازی کیلئے حکمت عملی بنائی گئی تاکہ ہر گاؤں میں پارٹی کا یونٹ ہو۔