|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2017

کوئٹہ :جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد کے مخالف نہیں بلکہ آپریشن میں ایک مخصوص قوم کو ٹارگٹ کر کے نشانہ نہیں بنانا چا ہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اجلاس مولانا انوار الدین کی صدارت میں ہوا جس میں ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، مولانا محمد حنیف ، سید فضل آغا، مولانا غلام قادر قاسمی، مولانا عبداللہ جتک، عبدالواحد صدیقی، مولانا نوراللہ، مولانا کمال الدین، حاجی بہرام خان اچکزئی، حاجی عبدالباری اچکزئی، مفتی غلام حیدر، حاجی محمد حسن شیرانی، حافظ محمد ابراہیم لہڑی اور سید جانان آغا نے شرکت کی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی کوئٹہ آمد اور دورے کے انتظامات کا جائزہ لیا اور دورے کو حتمی شکل دی گئی مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہر فورم پر دہشتگردی کے روک تھام کیلئے آواز بلند کیا ہے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے تانے بانے کا پڑوسی ملک سے جا ملتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اس کی اولین ترجیح ہے کہ پورے ایشیاء دہشتگردی سے پاک ہو پاکستان نے دہشت گردی کو ختم کر نے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں جس میں 60 ہزار کے قریب لوگ شہید ہو گئے اور7 ہزار سے زائد اہلکار شہید ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں ایک مخصوص قوم نشانہ بنا یا جا رہا ہے اور یہ رویہ ترک نہ کیا گیا تو یہ ملک کی وحدت کو پارا پارا کر نے کیلئے کافی ہیں جمعیت علماء اسلام واحد جماعت ہے جو تمام اقوام کی یکساں نمائندگی کر تی ہیں اور بلا تفریق عوامی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہیں۔