غزہ: کیا آپ یقین کریں گے فلسطین کے علاقے غزہ میں 40 سالہ خاتون نے 69 بچوں کو جنم دیا ہے۔
اس خبر کو پڑھ کر ہر کوئی حیرت میں مبتلا ہوجاتا ہے لیکن یہ قدرت کا کرشمہ ہے کہ 40 سالہ خاتون نے 69 بچوں کو جنم دیا۔ خاتون کے شوہرکا غزہ آن لائن نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہناتھا کہ اُس کی بیوی نے 69 بچوں کو جنم دیا تاہم زچگی کی پیچیدگی کے دوران وہ انتقال کرچکی ہے۔ شوہر کا کہنا تھا کہ بیوی نے 16 بار جڑواں،7 بارتڑواں اور4 بار چار چار بچوں کو جنم دیا۔
اگر عالمی سطح پر نظر دوڑائی جائے تو ہمیں کوئی ایسی دوسری مثال نہیں ملتی کہ کسی خاتون نے اتنی کثیر تعداد میں بچوں کو جنم دیا ہو جو ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے۔