|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری کی جانب سے مردم شماری و خانہ شماری پر تحفظات پر آئینی پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں افغان مہاجرین کو مردم شماری سے دور رکھنے اور لاکھوں کی تعداد میں بلوچ آئی ڈی پیز جو دیگر علاقوں میں بحالت مجبوری ہجرت کر چکے ہیں ان کو شمار کرنے کے بارے میں سماعت بلوچستان ہائی کورٹ میں گزشتہ روز ہوئی کیس کی پیروی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، سپریم کورٹ کے وکلاء جمیل رمضان ایڈووکیٹ ، میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ، فاروق لہڑی ایڈووکیٹ ، کمال حسین ایڈووکیٹ ، موسی بلوچ ایڈووکیٹ نے کی عدالت عالیہ کی جانب سے محکمہ شماریات ، نادرا ، صوبائی و وفاقی حکومتوں کو دوبارہ نوٹسز جاری کئے گئے اور سختی سے ہدایت کی گئی کہ اگلی سماعت تک متعلقہ ادارے اپنے جوابات عدالت عالیہ میں پیش کریں کیس کی سماعت دوبارہ ایک ہفتے بعد ہوگی ۔