کوئٹہ : صوبے میں قلت آب کے مسائل کو پائیدار بنیادوں پر حل کرنے کے لئے حکومت بلوچستان وعالمی بنک کے تعاون سے بلوچستان انٹی گریٹڈ( Integrated) واٹر ریسورس مینجمنٹ پراجیکٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ بات ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹر عمر خان بابر نے عالمی بنک کے مشن جس کی سربراہی پرکٹس منیجر مائیکل ہینی (Mr. Michael Haney) کررہے تھے جبکہ مشن میں ان کے ہمراہ عالمی بنک کے ٹی ٹی ایل ولیڈ اکانومسٹ ولیم ینگ (Mr. William Yaung)، بلوچستان انٹی گریٹڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عبدالحمید ودیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے عالمی بنک کے مشن کی امد کو خوش آئند قرار دیا اور انہیں بتایا کہ بلوچستان میں پانی کی قلت اور اس کو پائیدار و مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں جبکہ اس حوالے سے حکومت بلوچستان ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی بعدازاں وفد نے کوئٹہ میں قائم پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ و امپلیمنٹیشن یونٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور اس اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کی اس مد میں کاوشوں کو سراہا اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالحمید نے بتایا کہ اس منصوبے کو شروع کرنے کا مقصد بلوچستان میں پانی کے سنگین مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانا ہے اس پراجیکٹ کو عالمی بنک مالی معاونت فراہم کرے گا جبکہ حکومت بلوچستان بھی اس حوالے سے تمام وسائل مہیا کرے گی اور پی ایم یو کا انتظامی کنٹرول سیکرٹری آبپاشی کے پاس ہے اور اس کی تکنیکی معاونت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیاتی ، محکمہ زراعت، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کریں گے۔ بعدازاں وفد نے محکمہ زراعت کا یڈیشنل سیکرٹری نیاز احمد نیچاری سے متعلق ملاقات کی اور محکمہ زراعت کی جانب سے اس اقدام کوسراہا کہ وفد نے تکنیکی استعداد کار کیلئے محکمہ زراعت کی خدمات مانگی ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے وفد نے سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات نصیرخان کاشانی سے بھی ملاقات کی وفد کو جنہوں نے وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور وفد کے سامنے چند تجاویز رکھی گئیں جس پر ٹیم کے ممبران کو ٹریننگ و رہائش و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا وفد نے یقین دلایا کہ وہ اپنے ستعداد میں رہتے ہوئے محکمہ کی تجاویز کو عملی جامہ پہنائیں گے۔