|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2017

کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی صوبائی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت اصغر خان اچکزئی ارباب ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صوبے کے سیاسی صورتحال تنظیمی امور سے متعلق تفصیل سے غور خوص ہوا اجلاس میں تمام اضلاع میں کامیاب شمولیتی اجتماعات پر ضلعی تنظیموں کو مبارکباد دی گئی کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ہرنائی میں سینکڑوں سیاسی کارکنوں ، قبائلی عمائدین، نوجوانوں کی جوق درجوق شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے درست سیاست ، برحق موقف اور فعال متحرک تنظیمی کارکردگی سے تعبیر کیا گیا اور اس امر کو اطمینان بخش قرار دیا کہ پشتون اولس از مودہ سیاسی جماعتوں سے بیزار اور فکر با چا خان سے آراستہ ہو رہے ہیں اجلاس میں ملک بھرپنجاب، سندھ، کشمیر حتیٰ کے صوبے میں پشتون قوم کے خلاف ہتھک آمیز تو ہین آمیز رویہ کی مذمت کر تے ہوئے اسے پشتونوں کے خلاف معاندانہ سوچ منفی طرز عمل قرار دیا اور اس سے پھیلنے والے نفرت کو قومیتوں کے درمیان خلیج اور بیگانگی کا موجب قرار دیا اور یہ پہل بڑے صوبے پنجاب سے شروع کیا گیا اگر چہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قر بانیاں پشتونوں نے دی ہے جبکہ دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر پشتونوں کو ہراساں کیا جا رہاہے اجلاس میں10 مارچ بروز جمعہ پشتونوں کے خلاف روا رکھے گئے منفی طرز عمل چمن ، طور خم بارڈر کی بندش کے خلاف کوئٹہ شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال بارے غور غوص کیا گیا اور کوئٹہ شہر کے غیور اولس ، تاجر برادری، عوام الناس سیاسی جماعتوں سے اپیل کی گئی کہ وہ10 مارچ کو عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنا یا جا ئے اجلاس میں فا ٹا پشتونخوا انضمام کو پشتونوں کو یکجہتی کی پہلی سیڑھی اور انگریز دور کے کھینچے گئے نفاق کے لکیروں کو مٹانے اور ملک کے اندر منقسم پشتون اولس کو ایک وحدت میں پرونے کا موجب قرار دیا اجلاس میں ضلع کوئٹہ صدر ملک ابراہیم کاسی ، جنرل سیکرٹری عصمت اللہ بازئی نے خصوصی شرکت کی۔