|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2017

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ چیلنج سمجھ کر لڑ رہے ہیں اور اس جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت، سیکیورٹی فورسز اور دیگر اداروں کا کردار بہت اہم ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک نے ہماری طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑی اور سرحدوں پر فوجی جوان ملک کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور فورسز کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان میں جمہوریت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے۔