|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2017

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پندرہ مارچ سے شروع ہونیوالی مردم شماری کی تیاریاں مکمل کرلی گئی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار مردم شماری کرانے والے ٹیموں کے ہمراہ ہونگے اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پندرہ مارچ سے شروع ہونیوالی مردم شماری کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی کوئٹہ میں مردم شماری کرانے کیلئے 554ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں57 سپر وائزر 14 چارج سپریٹنڈنٹ 85 سرکل سپریٹنڈنٹ شامل ہے مردم شماری مہم 15 مارچ سے 15 اپریل تک جاری رہے گی مردم شماری کے لئے پاک فوج کے پانچ، پولیس کا ایک اور شماریات کاایک اہلکار شامل ہوگا۔کوئٹہ میں مجموعی طورپرپولیس کی پانچ سواورفوج کے تین ہزار اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ تمام عمل 1012بلاکس کے 76سرکلز کے 14چارج میں ہوگاڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کی سطح پر مردم شماری کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہے اور اس موقع پر سیکورٹی پلان بھی جاری کر دیا گیا مردم شماری میں اساتذہ کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ہونگے اور مردم شماری کو صا ف وشفاف بنا نے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائینگے۔