|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2017

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نئے میڈیکل کالجز کی تعمیرات کا کام سست روی کا شکار ہے ،طلباکی مسقبل کا سب سے بڑا مسلہ پھرسے سرد خانے میں رکھاگیاہے ۔سکرٹری صحت نورلحق بلوچ کا تبادلہ اس وقت کرنا جب وہ نئے میڈیکل کالجز کے کھولنے پر بہت کام کر رہے تھے سمجھ سے بالاتر ہے۔پرنسپل مکران میڈیکل کالج پروفیسر رؤف شاہ بلوچ کی خدمات نئے میڈیکل کالجز کے حوالے سے انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔اور باقی پرنسپل صاحبان سے بھی یہی امید رکھتے ہے کہ وہ بھی نئے میڈیکل کالجزکے لیے کوششیں تیز کرینگے تاکہ نئے میڈیکل کالجز اسی سال فنکشنل ہوجائیں،اور جو اساتذہ تعینات کیئے گئے ہیں جو جانے کیلئے تیار نہیں انکو اتنا زیادہ الاونس دیا جارہا ہیں انکو زور دیا جائے تاکہ وہ اپنے تعیناتی والے پوسٹ پر جائیں۔ بی ایس اے سی کے ترجمان نے کہا کہ اس بڑے ایشو کو اس طرح سردخانہ کی نظر کرنے نہیں دینگے اور ہر طرح کے احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔