|

وقتِ اشاعت :   March 16 – 2017

کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے گئے اب بھی وقت ہے کہ پرامن پاکستان کیلئے ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئے حکمران جماعتوں سے گیارہ سے بارہ وکٹیں جلد گرنے والی ہیں اور پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف سے حیات خان اچکزئی کے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،سیکرٹری اطلاعات سردار بلند خان جوگیزئی بھی موجودتھے علی مدد جتک نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کیلئے طویل جدوجہد کی ہے اور پیپلزپارٹی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی انہوں نے کہا کہ صوبے بھر سے مختلف پیاسی جماعتوں کے جوان پیپلزپارٹی میں شمولیت کررہے ہیں اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت میں شامل قوم پرستوں کی جانب سے جو نفرت برادر اقوام کے درمیان پیدا کئے گئے ہیں ان کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کررہی ہے آنیوالے والا دور پیپلزپارٹی کا ہوگا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام پر روزگار کے دروازے بند کرنے کی کوشش کررہے ہیں ایک طرف چمن بارڈر بند کیاگیا تو دوسری جانب پنجاب سے آنیوالی کھاد کی فراہمی بند کی گئی جسکی وجہ سے زمیندار نان شبینہ کی محتاج ہوگئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماء مقبول لہڑی کو گزشتہ آٹھ ماہ سے جیل میں بند کررکھا ہے انکے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ہمارے ساتھیوں کو جیلوں میں نہ رکھے ورنہ ہم احتجا ج کرنے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے گئے اب بھی وقت ہے کہ پرامن پاکستان کیلئے ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئے حکمران جماعتوں سے گیارہ سے بارہ وکٹیں جلد گرنے والی ہیں اور پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے۔