ڈی جی خان: رینجرزکے سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 7 گرفتار کرلیے گئے جب کہ غاروں اورزیر زمین چھپایا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پررینجرز نے سرچ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے اور7 کو گرفتار کیا گیا، ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کلعدم تنظیموں سے ہے۔ آپریشن میں گرفتارہونے والے دہشتگردوں کی نشاندہی پرغاروں اورزمین میں دبایا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
آپریشن کے بعد ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہرنوید خصوصی طور پر ڈیرہ غازی خان پہنچے اورآپریشن کا جائزہ لیا، انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر رینجرز کی کارروائی کو سراہا۔