کوئٹہ : سابق سینیٹرنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہاہے کہ اگرپاکستان کوبحرانوں سے نکلنا ہے تو شفاف پارلیمنٹ اورشفا ف جمہوری اداروں کودخل اندازی سے پاک کرناہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ شب ساروان ہاؤس میں ملک بھرسے آئے ہوئے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق سینیٹرنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہاکہ اگراجتماعی فیصلے پارلیمنٹ کے بجائے مخصوص طبقہ کرے گاتوملک میں پارلیمانی نظام کبھی بھی مضبوط نہیں ہوگااورمسائل حل ہونے بجائے مزید بڑے نگے اس لیے ضروری ہے ملک کاسب سے بڑا صوبہ پنجاب کواپنی ذمہ داریاں نبانی ہوگی ۔آئین وقانون پرعمل درآمد کرناہوگاتاکہ ملک کوبحرانوں سے نکالا جاسکیں ۔انہوں نے کہاکہ ون یونٹ منٹلیٹی ملک کومزید بحرانوں کی طرف دکھیل دے گا۔