|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2017

پشاور: پاکستان سے افغان مہاجرین کے وطن واپسی کا سلسلہ 3 ماہ کے وقفے کے بعد ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ 3 ماہ کے وقفے کے بعد اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے زیراہتمام افغان مہاجرین آج سے پھر وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ پشاور کے علاقے چمکنی میں واقع یو این ایچ سی رضاکارانہ واپسی سینٹر پر رجسٹریشن کے لئے افغان مہاجرین کی قطاریں لگی ہیں جہاں مرد خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور وہ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد اپنے آبائی علاقوں میں واپس جارہے ہیں دوسری جانب واپس جانے والے مہاجرین کو ملنے والی 400 ڈالر امداد کم کرکے 200 ڈالر کر دی گئی ہے۔ جس پر وہ پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ افغان مہاجرین نے افغان حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ واپسی پر اپنے ملک میں انہیں بہتر رہائش فراہم کی جائے۔