|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2017

نوشہروفیروز: مورو کے قریب بگھیا کیٹی کے مقام پر کشتی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرو فیروز کے قریب دریائے سندھ میں بگھیا کیٹی کے مقام پر کشتی الٹنے سے 24 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے افراد کی تلاش شروع کردی اور 19 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق کشتی میں خواتین سمیت 24 افراد سوار ہوکر مورو کے قریب کچے میں مزدوری کی خاطر جارہے تھے کہ راستے میں ہی حادثے کا شکار ہوگئے۔ مرنے والے افراد کی شناخت والم ولد ساون، رام جی، آتم اور والد مالھی سے ہوئی ہے، لاشوں کو گچیرو بنیادی مرکز صحت منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ان کے آبائی علاقے بھجوادی گئی۔