کراچی: نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود میں ایک دکان سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود میں حیدری کے علاقے میں واقع حجام کی دکان سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سنٹرل مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ تینوں افراد حجام کی دکان پر کام کرتے تھے اور جب مالک نے صبح دکان کھولی تو تینوں کی لاشیں پڑی ملیں جس پر اس نے پولیس کو مطلع کیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق تینوں افراد کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔