کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے لاہور میں دہشت گردی کے پیش آنے والے واقعہ پر گہرے رنج و غم اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب پر کڑی تنقید کی ہے پی ٹی آئی بلوچستان کیصوبائی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں سرداریا ر محمدرند نے کہا کہ یہ واقعہ صوبائی حکومت کی صریحا غفلت کا نتیجہ ہے پولیس اے ٹی ایف اور ریگولر فورسسز کی ایک بڑی تعداد وزیر اعلی وزرا ان کے بچوں عزیز واقارب کی ذاتی سیکورٹی پر مامور ہے اور عوام کو دہشت گردوں کے آسان ہدف کے طور پر چھوڑ دیا گیا ہے سردار رند نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز شریف کو عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ لینے والی پنجاب پولیس کی غیر معمولی نفری اور پروٹوکول کس پاداش میں فراہم کیا گیا ہے والد یا چچا کے حکومتی عہدے کو وہ حیثیت سے انجوائے کرتے ہوئے عوام کو پسماندہ رکھ کر اپنے اسٹیٹس کو بلند کرنے کے لیئے اختیارات کا بے دریخ استعمال کررہے ہیں سردار رند نے کہا کہ لاہور میں پیش آنے والا دہشت گردی کا واقعہ پنجاب حکومت کی غفلت اور نااہلی کا نتیجہ ہے جس کے باعث مردم شماری جیسے قومی کاز پر متعین پاک فوج کے جوانوں اور عملے کے اراکین شہید ہوئے اور ملک میں جاری اس اہم کاز کے شرکا میں بے چینی کی فضا قائم کرنے کی کوشش کی گئی سردار یار محمد رند نے لاہور واقعہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور سویلین افراد کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے صبر و استقامت کے لئے دعا کی۔