کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے چیف سیکریٹری بلوچستان شعیب میر اور آئی جی پولیس احسن محبوب نے ملاقات کی اور انہیں مغوی سیکریٹری عبداللہ جان کی باحفاظت بازیابی کے لیے جاری اقدامات اور کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ مغوی سیکریٹری کی باحفاظت بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے مربوط کاروائیاں کریں اور انہیں کاروائیوں کی پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔