|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2017

کراچی: صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے میں رات گئے ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی اور قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ کراچی میں قائم صومالیہ کے اعزازی قونصل خانے میں رات گئے ڈکیتی کی واردات ہوئی، 6 سے 7 ملزمان رات 3 بجے قونصل خانے میں داخل ہوئے اور3 گھنٹے موجود رہے جب کہ ملزمان اپنے ساتھ ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور دیگرقیمتی سامان لے گئے۔ اعزازی قونصلر صومالیہ کا کہنا ہے کہ قونصلیٹ میں مسلح ملزمان نے واردات کی، ڈاکووں نے عملے کو یرغمال بناکر واردات کی جب کہ ملزمان اپنے ساتھ سی سی ٹی وی ریکارڈ بھی لے گئے۔ دوسری جانب چیف پروٹوکول افسرامداد شاہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی کی واردات کے مقدمے کیلیے درخواست جمع کروادی گئی ہے جب کہ فارنزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔