|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کلی نیک محمد سریاب برما ہوٹل میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے غیر قانونی چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، سینئر رہنماء میر بلوچ ، ملک محی الدین لہڑی سمیت دیگر کے گھروں پر چھاپوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ بی این پی کی سیاسی جماعت ہے پارٹی کے کارکن ہمیشہ جمہوری جدوجہد سے وابستہ رہے بلا جواز سرچ آپریشن کسی بھی صورت درست اقدام نہیں بلوچستان میں مثبت روایات ہیں پارٹی کے کوئی رہنماء یا کارکن مطلوب ہے تو اسے بلایا جا سکتا ہے لیکن دانستہ طور پر چھاپے انسانی حقوق کی پامالی ہے جس سے بلوچ عوام کے احساس محرومی میں مزید اضافہ ہو گا پارٹی ایسی ناانصافیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ہماری پالیسی رہی ہے کہ ہم بلوچستان میں سیاسی جمہوری جدوجہد کرے یہ کہاں کا انصاف ہے کہ گھروں پر چھاپے مار کر خوف و ہراس پھیلایا جائے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر سرچ آپریشن کا اختیار کسی کو نہیں ۔