|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2017

سیہون شریف : سیہون شریف میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹ گئی ، حادثے میں چار افراد جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوگئے ۔ انڈس ہائی وے پر پیر شاخ کے مقام پر کراچی سے لاڑکانہ جاتے مسافر کوچ موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق افراد میں سے تین افراد کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو بھان سعید آباد اور دادو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ، زخمیوں میں خواتین کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حادثے کے ایک گھنٹے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں جس کے باعث زخمی تڑپتے رہے اور مقامی افراد نے کچھ زخمیوں کو ہسپتالوں کی طرف منتقل کیا ۔