اسلام آباد: وفاقی داالحکومت میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوف وہراس پھیل گیا۔
اسلام آباد اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 اور اس کی گہرائی 112 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔