لندن: روس اور ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی ہے کہ وہ حقیقی جنگ کے لئے تیار رہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے شام کے فضائی اڈے پر کروز میزائلوں سے حملے کا ردعمل دیتے ہوئے لندن میں روسی سفارتخانے نے امریکا کی جانب سے شامی فضائی اڈے پر بمباری کو حقیقی جنگ سے تعبیر کیا ہے جب کہ ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرخ لکیر ’’ریڈ لائن‘‘ کو عبور نہ کرے، جوابی فوجی کاروائی کا حق رکھتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کا ذمہ دار روس ہے جو شامی حکومت کو باغیوں کے علاقے پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے روکنے میں ناکام رہا۔