کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پاناما کا فیصلہ ’پگڑی گر گئی اور عزت بچ گئی‘ والی بات ہے کیونکہ ملک کے وزیراعظم اب ماتحت اداروں کے سامنے پیش ہوں گے۔
کراچی میں سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمینٹرین مولابخش چانڈیو نے پاناما کیس کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ نہیں سنایا بلکہ کیس مزید چلے گا، ملک کے وزیراعظم اب ماتحت اداروں کے سامنے پیش ہوں گے اس لیے اخلاقی طور پر نواز شریف کو وزیراعظم نہیں رہنا چاہیئے اور لیگی وزرا مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں شرم کی بات ہے۔
مولابخش چانڈیو نے کہا کہ جے آئی ٹی وزیراعظم پرعدم اعتماد ہے، پاناما کا فیصلہ ’پگڑی گر گئی اور عزت بچ گئی‘ والی بات ہے جب کہ دو ججز کا نااہلی کا نوٹ لکھنا وزیراعظم کے لئے شرم کی بات ہے۔