|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2017

چاغی: حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے بھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمد کرلیا۔ چاغی میں حساس اداروں اور سکیورٹی فورسزنے مصدقہ اطلاعات پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی مواد بڑی مقدار میں ہے جو کہ غارمیں چھپایا گیا تھا جب کہ بارودی مواد کی برآمد گی کے بعد علاقے کے قریب تمام راستوں پرچیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے۔