مردان: مشال خان قتل کیس میں گرفتار ملزمان میں سے ایک اور طالب علم سدیس نے لاش کی بے حرمتی کے حوالے سے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
مردان میں خان عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشال خان کے قتل میں گرفتار 34 ملزمان میں سے 5 نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پولیس نے مشال قتل کیس کے مزید 2 اہم ملزمان کو گرفتارکرلیا
اب تک اعتراف جرم کرنے والوں میں بلال بخش، عامرتنگی کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ سدیس نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اس نے مشال خان کی لاش کی بے حرمتی کی تھی جب کہ دوسرے گرفتار ملزم اظہار نے بھی آج بطور گواہ اپنا بیان قلمند کروا دیا ہے۔ سدیس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔