اسلام آباد: ملک کے87 اضلاع میں چھٹی مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا، دوسرے مرحلے میں ایک ماہ کے دوران گھروں اور افراد کے اعداد و شمار جمع کیے جائیں گے، پنجاب اور سندھ کے 21، 21 اور خیبرپختونخوا کے 18اضلاع میں مردم شماری ہوگی،بلوچستان کے 17 ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پانچ، پانچ اضلاع اور وفاقی دارالحکومت اسلام آبادبھی دوسرے مرحلے کا حصہ ہیں، دوسرے مرحلے میں 24 مئی تک گھروں اور افراد کے اعداد و شمار جمع کیے جائیں گے،پولیس اور رینجرز کے ساتھ فوجی جوان بھی سیکورٹی پر مامور ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری چھٹی مردم شماری کا دوسرا سلسلہ منگل سے شروع ہو گیا ہے اور یہ سلسلہ دوسرے اور حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس کے دوران ملک بھر کے 87 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا۔مردم شماری کا یہ آخری مرحلہ 24 مئی تک جاری رہے گا جس کے دوران جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت وفاق کے زیرانتظام 6 قبائلی علاقوں میں بھی عوام سے معلومات اکھٹی کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے کے دوران پنجاب اور سندھ کے 21، 21، خیبر پختونخوا کے 18، بلوچستان کے 17 جبکہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے 5 اضلاع میں مردم شماری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔دریں اثناء ملک کی دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان 17 اضلاع میں بھی مردم شماری و خانہ شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا مردم شماری کے عملے کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات عملے میں ایک سول ملازم کے ساتھ فوج،ایف سی پولیس اور لیویز اہلکار بھی تعینات ہیں مردم شماری کامرحلہ24مئی تک جاری رہے گا ملک کے دوسرے حصوں کی طرح خضدار میں بھی خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ پیر سر سے شروع ہو گیا ہے ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ اور کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل رضوان افضل ملک نے سول کالونی خضدار میں گھروں کی مارکنگ کرکے قومی مہم خانہ شماری سے کیا تفصیلات کے مطابق ضلع خضدارکو1226 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے کل 756 افرادپرمشتمل عملہ فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ چار ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکا جن میں لیویز ،پولیس ،ایف سی اور آرمی کے جوان تعینات کیئے گئے ہیں گزشتہ روز سے شروع ہونے والا خانہ و مردم شماری کا کام 25 مئی تک جاری رہے گا ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ خانہ و مردم شماری قوموں کی معاشی و سماجی بہتری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،مردم شماری کے اعداد و شمارپر ہی سبی تک تعلیم صحت سمیت بنیادی سہولیات پہنچائی جاتی ہیں ،ضلع سبی کو17اور123بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے،ہر شمار کندہ کے ساتھ ایک ایف سی اہلکار ہو گا،مردم شماری کے دوسرئے مرحلے میں پہلے تین روز تک خانہ شماری جبکہ اگلے دس روز تک مردم شماری کے فارم بھرئے جائیں گیکمشنر ژوب ڈویژن غلام فریدنے کہا کے خانہ و مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے اس کو ایمانداری سے انجام تک پہنچانا ہوگا۔اس سلسلے میں کو ئی غفلت نہ برتی جائے ، غیرحاضر عملے کے خلاف سخت قانونی کا روائی کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیہزارہ محلہ لورالائی کے ایک مکان پر نمبرلگا کر خانہ ومردم شماری کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خانہ مردم شماری ایک آئینی ذمہ داری ہے عوام خانہ ومردم شماری کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اس قومی فریضے میں بڑھ چڑ ھکر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا انعقاد عوام کے بہترین مفاد میں ہے۔ اس سے حقیقی مسائل کے حل میں مدد ملے گی ڈپٹی کمشنر بارکھان محمد اکبر ترین اور ونگ کمانڈر ایف سی کرنل آیاز خان نے ضلع بارکھان میں چھٹی خانہ و مردم شماری کا افتتاح کیا ۔ ضلع بارکھان میں4 چار انچارج سپرنٹنڈنٹ ، 10سرکل سپروائزراور 74شمار کنندہ گان کے ساتھ226لیویز،200پولیس اور 200سے زائد ایف سی فورس کے اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں ضلع قلعہ عبداللہ بھر میں مردم خانہ شماری ومردم شماری کا آغا ز پہلے تین روز خانہ شماری ہونگی سیکورٹی کے بہترین انتظامات میں مردم شماری ہونگی ۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ قیصرخان ناصر کی میڈیا بریفنگ ۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ بھر اور چمن میں خانہ شماری اور مردم شماری کا سخت سیکورٹی میں آغاز کیاگیا جس کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ قیصرخان ناصر اور کمانڈنٹ ایف سی کرنل عثمان ،ڈی پی او ساجد خان مومند نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک سے شروع کرکے خانہ شمار ی ومردم شماری کا آغا ز کردیاگیا ملک بھر کی طرح ضلع کچھی میں بھی چھٹی مردم شماری کا آغاز ہوگیا فیز ٹو کے پہلے مرحلے میں خانہ شماری جبکہ دوسرے مرحلے میں مردم شماری کی جائیگی ضلع میں کل 209بلاک بنائے گئے ہیں جن میں 94انتہائی حساس جبکہ 115حساس قرار دے دیئے گئے ہیں کل 10چارج سپریٹنڈنٹ اور 24سرکل سپروائزر فرائض سر انجام دے رہیں ضلع میں اے ایریا کے ہر شمارکنندہ کے ساتھ تین پولیس اور دو ایف سی کے مسلح اہلکار جبکہ بی ایریاز میں ہر شمارکنندہ کے ساتھ دو لیویز اور دو ایف سی اہلکار ساتھ ہونگے۔ضلع میں پہلے مرحلے میں25اپریل سے لیکر 8مئی تک 106بلاک میں خانہ مردم شماری جبکہ دوسرے مرحلے میں 11مئی سے لیکر 25مئی تک 103بلاک میں خانہ مردم شماری کی جائیگی۔