|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2017

قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر مرکزی نائب صدر آغا موسیٰ جان بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قلات ڈسٹرکٹ اور سٹی میں جو بلدیات میں چند سیٹیں خالی ہے جو مئی کے ماہ میں الیکشن ہونے ہے اس حوالے سے جو قلات کے غیور بلوچ پارٹی کے ساتھ وابستگی رکھتے ہیں اور پارٹی کو جو پذیرائی مل رہی ہے امید رکھتے ہے کہ عوام بلوچستان نیشنل پارٹی کو جس طرح اس قبل مختلف ادوار میں مینڈیٹ دیا اب بھی پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے پارٹی نے ہمیشہ حقوق کی حصول اور عوام کی حقیقی ترقی وخوشحالی اور قومی جمہوری سیاست سے وابستگی رکھا انہوں نے کہا کہ آج جو عوام پسماندہ حال اور مختلف مشکلات ومصائب کامشکلات کا سامنا کر رہا ہے یہ حکمرانوں کی منفی پالیسی کی وجہ سے ہے جو عوام کے مسائل حل نہیں کر پائے دریں اثناء آغا موسیٰ جان بلوچ کی قیادت میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قلات کے تاریخی مندر بھی گئے وہاں جو نئے پنڈٹ کی دستار بندی کے حوالے سے جو تقریب منعقد ہوئی اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہندو بلوچ جو تاریخی حوالے سے اس سر زمین کے باسی ہے جنہوں نے ہر دور میں بلوچ قومی جہد میں مثبت کردار ادا کیا اور قلات کی تاریخی مندر جو ہندو بلوچوں کی عبادت گاہ ہے پارٹی اس حوالے ہندؤں بلوچوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امید کر تے ہیںآج ہندو پنڈٹ کے حوالے سے جو دستار بندی ہوئی ہے وہ اپنے مذہبی روایات کی پاسداری کر تے ہوئے اپنے ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دینگے۔