|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2017

دیر لوئر: لواری ٹاپ پر چترال جانے والی مسافر وین کھائی میں گرنے سے 12 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے۔ دیرلوئر میں لواری ٹاپ پر مسافروین خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 12 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہو گئے۔ مسافر وین اسلام آباد سے چترال جا رہی تھی کہ حادثے کا شکارہو گئی۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کرڈی ایچ کیو اسپتال دیربالا اور تیمرگرہ منتقل کیا اور اسپتال میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہرکیا جا رہا ہے۔