|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2017

تہران: ایران کے شمالی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 21 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی ایران میں درجنوں کان کن 2 کلو میٹر طویل سرنگ میں کام کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں تمام افراد کان تلے دب گئے۔ کان سے 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ متعدد تاحال دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے جب کہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دشوار گزارعلاقہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں شرپسندی کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔