لوئردیر: اسبز میں وین کے کھائی میں گرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لوئردیرکے علاقے اسبز کے قریب وین تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابوہوکر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی اسبنز سے چکدرہ جارہی تھی، لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کوبٹ خیلہ اورچکدرہ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔