|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2017

کوئٹہ : بلوچستان میگاکرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر کی سماعت کے دوران ملزمان سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی ، ٹھیکیدارسہیل مجید ، سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حافظ عبدالباسط ،سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ فیصل جمال پیش ہوئے سماعت کے دوران نیب کے گواہ اسد بیرون ملک ٹریننگ کی وجہ عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے کیس کی سماعت مزید آگے نہ بڑھ سکی اور سماعت 12مئی تک ملتوی کردی گئی۔