اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں نثار ثاقب نثار نے بلوچستان میں روڈ کی توسیع کے لئے درختوں کی کٹائی کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے یہ نوٹس ایک درخواست پرلیا ہے جس میں کہاگیا کہ پشین سے یارو 10کلومیٹر لنک روڈ کی توسیع کی جارہی ہے جس کی وجہ سے روڈ کے دونوں اطراف تقریباً2200درختو کی کٹائی کا خدشہ ہے تاہم ان درختوں کو متبادل روٹ کے ذریعے بچایاجاسکتاہے تاہم کوئی بھی متعلقہ سر سبز درختوں کو بچانے کا درد نہیں رکھتا۔ یہ درحقیقت بلوچستان کے پہاڑی علاقوں کے لئے اثاثہ ہیں۔ قبل ازیں بلوچستان کی حکومت سیکرٹری مواصلات انڈر ورکس ، سیکرٹری جنگلات ، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات اور ڈپٹی کمشنر پشین سمیت متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کی گئی تھی۔ رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی ہے کہ معاملہ از خود نوٹس کے تحت عدالت میں لایاجائے۔