کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ ایک بیان میں گزشتہ روز کلی بڑو سریاب میں ممتاز قبائلی حاجی محمد ابراہیم مری خلیل مرحوم کے گھر اور اور پارٹی ممبران شیر محمد مری ، خان محمد سلیمان، عبدالمنان محمد عرفان عبدالخالق اور محمد لقمان کے گھروں پر بلا جواز چھاپے خوف و ہراس پھیلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نام نہاد جمہوری دور حکومت میں بھی بے گناہ نہتے اور پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران ہمدردوں کو انتقامی کارروائی خوف وہراس کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ وہ جاری ناانصافیوں کے حوالے سے آواز بلند کرنے سے دستبردار ہوجائے اس جیسے منفی غیر سیاسی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے ذریعے سے ہر گز یہاں کے باشعور عوام کو مرعوب اور بی این پی کی سیاسی جمہوری جدوجہد کرنے سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتا ہے بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے ادارے پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت عوامی پذیرائی سے خوفزدہ ہوکر غیر سیاسی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں جوکہ بیان میں کہا گیا کہ آج پارٹی نے کوئٹہ کی سطح پر ہمیشہ ہونے والے جاری ناانصافیوں اور عوام کے ساتھ روا رکھے گئے ناروا پالیسیوں کے خلاف ہمیشہ سیاسی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کرتے ہوئے ہر فورم پر عوامی مسائل کی نشاندہی کی تاکہ حکمرانوں کی توجہ مبذول کرایا جاسکے اور پارٹی کی انہی ردعمل میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلا جواز یہاں کے مثبت روایات کی پامالی میں مصروف عمل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہے ہیں جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ موجودہ نام نہاد جمہوری دور حکومت دعوئے کرنے والوں کو عوامی مسائل کو حل کرنے اور ان پر آواز بلند کرنے والے کوئی بھی سیاسی سطح پر آواز بلند کرنے کی عمل پسند نہیں آتی اور وہ عوام کے حقیقی مسائل اور بنیادی ایشوز کو اٹھانے والے پارٹی کی سیاسی اور جمہوری سیاست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ایسے اقدامات میں مصروف عمل ہیں تاکہ یہاں کے عوام کو خوف و ہراس ذہنی کوفت اور دیگر مسائل پر ملوث کرکے مسائل پیدا کرکے یہاں کے عوام کے حقیقی مسائل کی توجہ ہٹایا جاسکے بیان میں کہا گیا کہ بی این پی ایک سیاسی جمہوری قومی جماعت ہے جنہوں نے ہر سطح پر سیاسی انداز میں مسائل کی نشاندہی کی اور یہاں کے عوام کی بنیادی حقوق چادر و چار دیواری اور جان و مال کی حفاظت کی خاطر ہمیشہ عوام کو متحرک کردار ادا کرنے کیلئے جدوجہد کیا اور اس سلسلے میں کبھی بھی عوام کو گرے ہوئے مسائل اور حکمرانوں کی ناانصافیوں کے سامنے تن و تنہا نہیں چھوڑا یہی وجہ ہے کہ پارٹی کی مثبت سیاست اور عوام کی حقوق کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کا حق ادا کرنے کی جدوجہد سے متاثر ہوکر یہاں کے عوام پارٹی کی طرف جمع ہورہے ہیں اور پارٹی کی عوامی طاقت اور پذیرائی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ اور ان کے گماشتے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر حقیقی عوامی قیادت کا راستہ روکنے کیلئے غیر سیاسی اور غیرجمہوری روش پر مصروف ہیں جن کی معاشرے میں اچھے اثرات مرتب نہیں ہونگے پارٹی ہر صورت میں یہاں کے عوام کی بنیادی حقوق ان کی جان ومال حفاظت چادر و چاردیواری کی تقدس کی احترام کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔