|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2017

تربت : کیچ پیدارک میں لشکر خراسان کے کیمپ پر بلوچ شدت پسند وں کا رات گئے حملہ میں لشکر کے تین کارندوں کے ہلاکت کی اطلاع تفصیلات کے مطابق مفتی شاہ میر و ملاعمر کی سرپرستی میں سرگرم عمل لشکر خراسان کے مرکزی کیمپ جو گزشتہ کئی عرصے سے کیچ کے علاقے پیدارک میں قائم ہے رات گئے بلوچ شدت پسند وں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کرکے تین کارندوں کو ہلاک کیا ہلاک ہونے والوں میں غلام جان نامی کارندے کی شناخت ہوگی ہے جبکہ دیگر کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔ آزاد زارئع سے حملہ کی تصد یق نہ ہوسکی۔