|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے ذریعے عوام کو مفت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت 3 لاکھ 45 ہزار مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیںہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کو سماجی رابطے کی سائیٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

 

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے شہریوں کی آسانی کیلئے ہر شہری کا شناختی کارڈ ہی اسکا ہیلتھ کارڈ قرار دیا گیا ہے،بلوچستان ہیلتھ کارڈ پر نہ صرف بلوچستان میں بلکہ ملک بھر میں بڑے اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے نیٹ ورک کو بلوچستان صحت کارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت 3 لاکھ 45 ہزار مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 69 ہزار ڈائیلاسز، 44 ہزار سے زائد کیموتھراپی اور 1200 سے زائد ریڈیوتھراپی سیشنز مکمل کئے گئے،دل کے مریضوں کے لیے 7,784 اینجیوپلاسٹی اور 575 بائی پاس سرجریز کامیابی سے کی گئیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں کے دل کے 304 کیسز کا مفت علاج، ہیلتھ کارڈ پروگرام عوام کے لیے بڑی سہولت بن گیا

 

 ہیلتھ کارڈ کے تحت 3,412 نیورو سرجریز اور 12,300 آرتھوپیڈک سرجریز کی گئیں، برنز اینڈ پلاسٹک سرجری کے 183 کیسز بھی ہیلتھ کارڈ کے تحت مکمل کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت کے لیے 55 ہزار سے زائد کیسز ہینڈل اورہزاروں خواتین مستفید ہیلتھ کارڈ پروگرام سے مستفید ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ 24 ہزار 688 نارمل ڈیلیوریز اور 20 ہزار 344 سی سیکشنز ہیلتھ کارڈ کے تحت کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں مزید بہتری اور سہولیات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *