|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ: پشین کے علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں کے پولیس پر حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو پشین کے علاقے کلی حرمزئی میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار حوالدار نعمت اللہ شہید ہوگیا

 

جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور واقعہ کے بعد پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *