|

وقتِ اشاعت :   May 17 – 2017

کوئٹہ :  پریس کلب کوئٹہ کے سامنے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشتون ایس ایف بی ایس او پجار ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ آج ساتویں روز بھی جاری رہا ۔

جس میں بی ایس او کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ سیکڑٹری جنرل منیر جالب بلوچ وائس چیئرمین خالد بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ شوکت بلوچ بی ایس او پجار کے صوبائی نائب صدر کریم بلوچ شفقت ناز بلوچ بلوچ پی ایس ایف کے ملک کاکڑ ناصر میانی ہزراہ اسٹوڈنٹس کے ناظر ہزارہ سمیت طلباء کے کثیر تعداد نے شرکت کی کیمپ پر مختلف مکاتب فکر کی جانب سے اظہار یکجہتی کی گئی ۔

جن میں صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ ایم این اے سردار کمال خان بنگلزئی سردار عاصم سرپرہ ایم پی اے ڈاکٹر شمع اسحاق نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالخالق بلوچ اسلم بلوچ بی ایس او کے سابق چیئرمین بی این پی کے مرکزی رہنما جاوید بلوچ ملک محی الدین لہڑی حاجی فاروق شاہوانی شہید باز محمد کاکڑ ایڈوکیٹ کے بھائی ڈاکٹر لعل خان کاکڑ یونیورسٹی ایمپلائزیونین کے چیئرمین اقبال بلوچ آفیسر ایسویشن کے نزیر لہڑی پاکستان ٹریڈ یونین کے پروفیسر حمید اچکزئی پاکستان ورکرز یونین عبداسلام بلوچ علی بخش جمالی نے شرکت کی ۔

اس موقعے پر انہوں نے اپنے بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی اس موقعے کیمپ کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے بی ایس او کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ منیر جالب بلوچ خالد بلوچ ملک انعام کاکڑ ناصر بلوچ نے کہاجامعہ بلوچستان میں تعلیم دشمن کرپٹ پالیسیوں کی بنیادی وجہ یونیورسٹی وائس چانسلر یے بلوچستان کے غریب طلباء اور استحصال زدہ عوام کو تعلیم سے دور کرنے کے لئے فیسوں میں اضافہ کیا گیا۔

یونیورسٹی آف بلوچستان میں اگر جائزہ لے تو تعلیمی تحقیقی سرگرمیوں پر مکمل قدغن لگائی جا چکی یے پہلے یونیورسٹی میں ظلم و جبر اور سیکیورٹی کے نام پر تعلیمی تحقیقی عمل کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی پر اب کرپٹ گروہ کا سہارہ لیا جارہا یے تاکہ فیسوں میں اضافہ اور کرپشن کی بنیاد پر یونیورسٹی کو مکمل طور پر مفلوج کیا جائے ۔

ان خیالات کا انہوں نے مزید کہا کہ طلباء تنظیم معاشرے اور قوم کے لئے تبدیلی اور قومی شعور کی علامت ہے ظلم و جبر اور استحصال کے باوجود بلوچستان میں رہی سہی تعلیمی ادارے بھی طلباء سیاست کی مرہون منت ہے یونیورسٹی وائس چانسلر یا کسی بھی طاقت کے بنیاد پر محکوم اقوام کے حقیقی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا انہوں نے کیمپ پر بلوچستان کے تمام اسٹیک اولڈرز کی شرکت اور اظہار یکجہتی کو حوصلہ افزاء قرار دیا۔